کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے ہرادیا، سیریز ،1-1 سے برابر

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز  219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے  دوسری اننگز میں 4 اور میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کو سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے پر میں آف دی میچ قرار دیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا اور ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔

پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 302 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جواب میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 پر ڈھیر کردیا تھا۔ شاہین آفریدی نے 6 اور محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف ملا۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں