کشمیر پریمیئر لیگ میں باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو شکست دیدی

مظفر آباد: کشمیر پریمیر لیگ کے چوتھے  میچ میں باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق باغ سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپور رائلز کو 212 کا ہدف دیا تھا، لیکن میرپور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ  وکٹوں کے نقصان پر 196رن بناسکی۔ باغ اسٹالینز کی جانب سے شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنزکی اننگز کھیلی۔اسد شفیق نے 54 اور روحیل نذیرنے 36 رنز بنائے، جبکہ عامر یامین نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں