کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ چوکنڈی موڑ کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ، آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ویلڈنگ کے دوران خالی ٹینکر میں آگ لگی ساتھ کھڑا دوسرا خالی ٹینکر بھی زد میں آیا۔

واضح رہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس شواہد اور شاہدین کے بیانات لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں