امام حسین کی قربانی لازوال و بےمثال ہے، علامہ سید حامد علی موسوی

کراچی میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس کے موقع پر علامہ سید حامد علی موسوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی قربانی لازوال وبے مثال ہے۔

علامہ سید حامد علی موسوی نے بتایا کہ یزید نے امام حسین سے بیعت کیلئے خط لکھا۔یزید نے بیعت نہ کرنے کی صورت میں قتل کا حکم جاری کیا۔امام حسین نے جواب دیا کہ ہم اہل بیت نبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہم سے شروع ہوا اور اسلام کا آخر تک ساتھ دیں گے۔یزید فاسق ہے اور پاکیزہ جسموں کا قاتل ہے۔یزید نے کہا کہ رسول پر کوئی وحی نہیں آئی، اسی لئے امام حسین نےکہا کہ مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں