کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں

کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1479 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 115 کلو 94 گرام چرس، 515 گرام ہیروئن، 03 کلو 686 گرام آئس/کرسٹل برآمد کی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 107 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 04 دستی بم تحویل میں لے لیا گیا۔

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 06 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 02 ڈاکو ہلاک جبکہ 06 زخمیوں سمیت 07 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں سے 04 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 07 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی کیجانب سے سنگین جرائم میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 012 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 01 پستول برآمد کی۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 74 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی۔

کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کےخاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں