کراچی میں یکم ستمبر سے تیز ہوا کیساتھ بارش متوقع

کراچی میں یکم سے 3 ستمبر کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 31 اگست سے 3ستمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں کل سے معتدل درجےکی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تھر پارکر ،عمر کوٹ،سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے،جبکہ کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں