کراچی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگی کارکنوں کا احتجاج، پارٹی دفتر میں توڑپھوڑ

کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارساز میں واقع پارٹی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسمٰعیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

ناراض کارکنان نے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں من پسند افراد کو نوازنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹس کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی۔

اس دوران مشتعل افراد نے دفتر میں لگی مقامی رہنماؤں کی تصاویر پھاڑ دیں جبکہ شیشے بھی توڑ دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں