کراچی میں ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود مصیبت میں پھنس گئی

کراچی: گزشتہ کئی دنوں سے سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہازکو نکالنےکا آپریشن ایک کے بعد ایک مشکل سے دوچار ہے۔

سمندرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کےقریب پہنچایا گیا۔ کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی اور خود ریت میں پھنس گئی۔کرین کو بیلنس کرنے کے لئے باندھے گئےجوڑ اور رسیاں بھی ہوا کے دباوسےٹوٹ گئیں۔ رات گئے کرین کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

لہروں کےدباو کی وجہ سے ٹگ بوٹس بھی جہاز کے قریب نہ پہنچ سکیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ سمندرمیں ہوا کا دباؤ 35  ناٹ رہا اورجہاز کے قریب 4 فٹ اونچی لہریں تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کرین کو اونچی لہریں بننےکی صورت میں نکالنےکی کوشش کی جائے گی۔ اگر آج کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تو مزید ایک ہفتہ انتظارکرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق سمندرمیں پھرطغیانی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج جہاز کے کنڈوں پررسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو کھینچا جائےگا۔ جہاز کو گھسیٹ کر کےپی ٹی کے چینل پر  لے جایا جائے گا۔

واضح رہے سی ویوپرجہاز 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شپ انجن خرابی کےباعث پھنس گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں