کراچی: محرم الحرام کے جلوس کیلئے پولیس کے 5 ہزارسے زائد افسران تعینات

کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کیلئے پولیس کے 5 ہزارسے زائد افسران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 محرم الحرام کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 5047 افسران و جوان موجود ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ جلوس کی سکیورٹی کیلئے کراچی پولیس کے 80 سینئر افسران سمیت 822 این جی اوز، 4222 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، 123 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل برانچ کے 65 اہلکار، اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 190 کمانڈوز اور ریپڈ ریسپونس فورس کے 200 جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ماہر اسنائپرز بھی مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوان اور خواتین پولیس اہکاروں کی بھاری نفری 09 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی پر مامور ہیں اس کے علاوہ جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں