کراچی حیدرآباد کے علاوہ سندھ میں رات 12 تک ڈائننگ کی اجازت

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ بھر میں رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا ایس او پیز اور پابندیوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

سندھ میں کورونا ایس او پیز کے نئے حکم نامے کے تحت کراچی ڈویژن اور حیدرآباد ضلع میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کاکہنا ہے کہ صوبے کے باقی اضلاع میں رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں