کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا سلسلہ جاری

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے دوسرے مرحلے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ میں گیارہویں جماعت کے سائنس گروپ اور ہوم اکنامکس کا کیمیا جبکہ جنرل گروپ کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سائنس گروپ کے کیمیا اور جنرل سائنس گروپ کے کمپیوٹر سائنس کے پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے جبکہ ہوم اکنامکس کے کیمیا کے پرچے کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق رواں سال امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 36 ہزار 833 سے زائد طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوں گے اور صبح کی شفٹ میں 56 ہزار 678 جبکہ شام کی شفٹ میں 80 ہزار 155 امیدوار شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ مجموعی طور پر 221 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، 113 صبح جبکہ 108 شام کی شفٹ میں ہوں گے اور نقل کی روک تھام کے لئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امتحانی مراکز کے حدود میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں