کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

اکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے بعد منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس سے بڑھ کر47400پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث 47.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی کام ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47600پوائنٹس سے 4پوائنٹس کی دور ی پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس پر بند ہوا .پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 54.04پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47365.70پوائنٹس سے بڑھ کر47419.74پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32321.82پوائنٹس سے بڑھ کر32394.47پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب59کروڑ9لاکھ37ہزار224روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب 71ارب83کروڑ67لاکھ 32ہزار210روپے سے بڑھ کر 82کھرب 90ارب 42کروڑ76لاکھ69ہزار434روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو14ارب روپے مالیت کے37کروڑ88لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے38کروڑ26لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کومجموعی طور پر524کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،224میں کمی اور32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں