کراچی ائرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

کراچی ایرپورٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ویجلنس نے تمام ملکی اور غیر ملکی ائر لائنز سمیت اداروں اور ائر لائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا

جاری مراسلے میں ائر پورٹس لاونجز اور ایپرن پر ویڈیو بنانے کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا گیا.

ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ائر پورٹ انٹری کارڈ ضبط کئے جائیں گے.

مراسلہ افغانستان سے غیر ملکیوں کی ممکنہ کراچی ائرپورٹ آمد کے تناظر میں جاری کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں