کراچی‌ کی مویشی‌منڈی میں‌جانوروں کی بھرمار

عیدالضحی میں 6 روز باقی ،جانوروں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی سپرہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی فروخت کا سلسلہ بھی تیز

مویشی منڈی کے جنرل بلاک 5 میں سستے جانوروں کی لائنیں لگ گئیں، گیٹ نمبر 5 کے بلاک نمبر 5 میں 60 سے 70 ہزار میں ڈھائی سے 4 من کا جانورموجود

شہریوں نے دادو، گھوٹکی،جیکب آباد سے آنے والے بیوپاری کا کھوج لگا لیا

مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی کے تحت ریسکیو ٹمیں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے . شہریوں کو ٹوکن دے کر عید قرباں تک جانور مویشی منڈی میں کھڑا کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ، بارش سے اور گھر پر جانور رکھنے کی جگہ ہو ہونے والے کراچی والوں نے مختلف اسٹال پر سیکڑوں مویشی امانتا رکھوا دیٙئے، مویشی منڈی کے مختلف بیوپاریوں کے پاس اسوقت 62 سے زائد گائے اور بیل امانتا موجود جو قربانی سے پہلے شہری آ کر لے جائے گے.

سندھ حکومت کی احکامات کے تحت انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز اور ان پر عمل درآمد کروانے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں.
ماسک کے بغیر مویشی منڈی آنے والوں پرجرمانے عائدکیے جائیں گے ،انتظامیہ کے اہلکارالرٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں