کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار کی بڑی امید، عثمان ڈار

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار کی بڑی امید بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ نوجوانوں میں 100 ارب تقسیم کرنے کا ہدف دیا ہے۔

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کی بڑی امید بن گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں عمران خان اور ان کی ٹیم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تین سال میں ڈیڑھ سال کورونا کی نظر ہوگیا ہے اس کے باوجود پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ دوسال کی تفصیلات کامیاب جوان پروگرام کی وہیب سائیٹ پر ڈال دی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا مشن نوجوانوان کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں