کامن ویلتھ گیمز،قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز کےلیے ٹرائلز کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کی ٹیم اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر اجمل خان لودھی،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن سید سمیر حسین،ویڈیوانالسٹ ندیم خان لودھی، فزیو تھراپسٹ عدیل اختر شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین،عبداللہ اشتیاق خان،ڈیفینڈر مبشرعلی،عماد شکیل بٹ،ایم حماد الدین انجم،محمد عبداللہ،رضوان علی،مڈ فیلڈرز محمد عمر بھٹہ،معین شکیل،عبدالمنان،جنید منظور،غضنفرعلی، اٹیکرز اعجاز احمد،رانا عبدالوحید، رومان، افراز، عبدالحنان شاہد اور احمد ندیم شامل ہیں۔

واضع رہے کہ کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں