کابل ایئرپورٹ تک رسائی کیلئے طالبان نے چیک پوسٹ قائم کردی

کابل :طالبان نے کابل ائیر پورٹ پرا نٹری دینے کےبعد ائیر پورٹ سے صرف 5 کلو میٹر کے فاصلے پر چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغان شہریوں کو کابل ائیرپورٹ آنے سے روک دیا اور چیک پوسٹ بھی قائم کردی ہے جہاں اب کابل ائیرپورٹ کی رسائی کیلئے ہر کسی شخص کو افغان طالبان کی چیک پوسٹ سے گزر کر جانا ہوگا۔

 طالبان نے کابل ائیر پورٹ کے مشرقی دروازے سے 5 کلومیٹر  دور چیک پوسٹ قائم کر دی ہے،جہاں سے بغیر ویزا کے کسی بھی افغان شہری کو آگے نہیں جانے دیا جا رہا۔
 
افغان شہریوں کے پاس امریکا یا نیٹو کے کسی بھی ملک کا ویزا ہو نا ضروری ہے ۔ کابل ائیر پورٹ کے مشرقی دروازے پر افغان شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں