کابل، پاکستان کی جانب سے جناح اسپتال قائم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی جانب سے قائم جناح اسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ 34 مریضوں کی سرجری کی گئی۔

اس سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر افغانستان کے علاقے خوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگا چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کا تیار کردہ 200 بستروں پر مشتمل کابل کا جناح اسپتال افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا اسپتال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں