ڈی جی آئی ایس آئی کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار سے بھی ملاقات: افغان میڈیا

کابل: افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے گزشتہ روز دورۂ کابل کے دوران افغان سیاسی جماعت حزبِ اسلامی کے بانی و سربراہ گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور گل بدین حکمت یار کے درمیان افغان جامع حکومت سے متعلق تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں