ڈپٹی کمشنر ایسٹ جناب آصف جان صدیقی کی 2 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سےمیٹنگ کی صدارت

کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں شروع ہونے والی SNID پولیو کمپین 2اگست سے شروع ہوکر 8 اگست تک جاری رہے گی ۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اگست 2021 میں ہاوس ٹو ہاوس 367459 بچونکو پولیو کے قطرے پلاۓ جائینگے ۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ بشمول گجرو میں 2057 ٹیمیں حصہ لینگی ۔

کراچی : ڈپٹی کمشنر ایسٹ جناب آصف جان صدیقی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ میں 2اگست سے شروع ہونے والی پولیو کمپین کے حوالے سے DPCR میں ریڈی نیس میٹنگ براۓ پولیو SNID اگست 2021 کی میٹنگ میں مصروف ہیں میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر جمشید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر کیلاش ، ڈاکٹر مننزہ فاطمہ N STOP آفیسر کے علاوہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ،EOC سندھ سے عامر صاحب نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا کہنا تھا کہ 2 اگست سے شروع ہونے والی پولیو کمپین میں ہاوس ٹو ہاوس 367459 بچونکا ٹوٹل ٹارگٹ ہے جس کو کور کرنے کے لۓ 2057 ٹیمیں حصہ لینگی اس کے علاوہ 502 ایریا سپروائزر بھی انکو سپورٹ کرنے کے لۓ موجود ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کے چونکہ ہم اس وقت ایک قطرناک موذی مرض کے نشانے پر ہیں اس سے بچنے کے لۓ ضروری ہے کہ ہم احتیاط کریں ویکسینیشن لازمی کروائیں ماسک کا استعمال کریں مصافحہ کرنے سے گریز کریں انھوں نے تمام پولیو ورکروں کو پابند کیا کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں اس کے بغیر فیلڈ میں نہ آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں