چین میں 6.9 شدت کا زلزلہ، دیوار چین کا حصہ گر گیا

چین کے صوبے شنگھائی میں زلزلہ کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے، بدترین زلزلے کی وجہ سے دیوار چین کا کچھ حصہ گرگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مغربی چین کے صوبہ شنگھائی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے باعث دیوارچین کا تقریبا دو میٹرکا حصہ گرگیا ہے۔

چین کے محکمہ آثار قدیمہ نے اس حوالے سے کہا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دیوار چین کے گرنے کی وجہ کیاتھی جبکہ دیوار چین کی مرمت پر کام شروع کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں