چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر؛ سیریز پاکستان کے نام

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے نتیجے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-0 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے اور تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد چوتھے میچ میں بھی بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا۔

گیانا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرے فلیچر اور کرس گیل نے کھیل کا آغاز کیا اور اُنھوں نے 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے مگر پھر بارش کی وجہ سے میچ تعطل کا شکار ہوا۔

کئی گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد بالآخر میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دیدی تھی جس کے باعث اب سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں