چمن: پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر

لیویز حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ آج شام تک کیا جائے گا۔

چمن میں باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان اجلاس ہوا جس میں باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

لیویز حکام کا بتانا ہےکہ باب دوستی کھولنے میں سکیورٹی مسائل درپیش رہے لہٰذا اس حوالے سے فیصلہ شام تک کیا جائے گا۔

لیویز حکام نے مال بردار ٹرک واپس ٹرمینلز منتقل کردیے اور کسٹم عملے کو موجود رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ باب دوستی کی دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنے جانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہےکہ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کی تھی۔

گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں