پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر 99 فیصد پراکسی کے ذریعے رسائی کی تردید کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے ملک میں ٹک ٹاک پر 99 فیصد پراکسی کے ذریعے رسائی کی تردید کردی۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت میں پی ٹی اے وکیل کے بیان کو میڈیا میں غلط رپورٹ کیا گیا۔

اتھارٹی ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک پر پراکسی کے ذریعے 99 فیصد تک رسائی نہیں ہے ٹک ٹاک ایپلی کیشن تک رسائی کو ملک میں روک دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تکنیکی ذرائع سے ٹک ٹاک صارفین تک پہنچنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، سابق سینیٹر میاں عتیق کا پی ٹی اے کے کردار سے متعلق بیان بھی حقیقت کے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں