پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان

نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کےا سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا.

ذرائع کے مطابق منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے.

عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ کے فرائص سرانجام دیں‌گے اور عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ ہوں گے.
ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ مقرر.

کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے.

عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں