پی ایس ایل 7کی افتتاحی تقریب میں میوزک اور رقص نہیں ہوگا

پاکستان سپرلیگ 7کی افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔پی ایس ایل 7کا ترانہ 20یا 21جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔

پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں