پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کردیا

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ خصوصی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہونگی۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کے لیے کورونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیر پورٹ پر مہیا کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کے پیش نظر مسافروں کو کم از کم 5 گھنٹے قبل ائیر پورٹ تشریف لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں