پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف نیب کی کاروائیاں‌تیز

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری

نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری بند کرنے کیلئے بھیج دیا تھا.

منظور وسان کے وکیل نے کہا کہ معاملہ ابھی تک التوا کا شکار ہے.

عدالت نے نیب پراسیکیو ٹر سے سوال کیا کہ انکوائری پر اب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟

نیب کی طرف جواب دیا گیا کہ کیس انکوائری کے مراحل پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا.

مزید عدالت نے کہا کہ کہا گیا تھا انکوائری بند کررہے ہیں تو پھر ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ .

پراسیکیوشن نے کچھ آبزرویشن دی تھیں اس لیے معاملہ تعطل لا شکار ہے، نیب پراسیکیوٹر

عدالت ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں جو بھی کرنا ہے چئیرمین کوکہیں فیصلہ کریں .

ہیڈکوارٹر نے رپورٹ پر کچھ اعتراضات لگائے تھے، نیب پراسیکوٹر

اعتراضات دور کرکے دوبارہ معاملہ نیب ہیڈ کواٹر ارسال کیا تھاجواب آنے تک مہلت دی جائے .

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں چار اکتوبر تک توسیع کردی.

اپنا تبصرہ بھیجیں