پنجاب میں ڈینگی خوفناک حد تک پھیل گیا

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 789 کیسز سامنے آئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےبتایا کہ گزشتہ روز لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 493 کیسز سامنے آئے ، صرف لاہور سے ڈینگی کے 358 کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں اب تک 11 ہزار 705 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 51 افراد جاں بحق ہوئے ۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 71 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے جس کے بعد شہر میں ڈینگی متاثرین کی تعداد دو ہزار 311 ہو گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 27 ، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 19 ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں ۔ الائیڈ ہسپتال کے 274 بستروں پر 208 ڈینگی مریض موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں