پنجاب میں بیرون ملک سفرکرنےوالوں کیلئےویکسین کی بوسٹرڈوزکاآغاز

بیرون ملک سفرکرنے والوں کے لیے پنجاب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگنے کا آغاز ہوگيا ہے۔

پنجاب کے 5 اضلاع ميں بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔پنجاب کے شہری فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور ملتان میں بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں۔

لاہورکے ایکسپو سینٹر اور ایل ڈے کمپلیکس مینارپاکستان میں بوسٹر ڈوز لگے گی۔فیصل آباد کےگورنمنٹ سمن آباد اسپتال، سیالکوٹ کے ہاکی اسٹیڈیم میں بوسٹر خوراک لگے گی۔ملتان میں قائد اعظم اکیڈمی سینٹر میں ویکسین کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن،امتحانات کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار
اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد امتحانات کے لئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ آن لائن درخواست میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا لازمی ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں