پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومت سندھ کے تعلیمی اداروں کی مزید بندش کا فیصلہ مسترد کردیا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تعلیمی سلسلہ ایس او پیز کے مطابق پیر سےفوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو اگر بچوں کےمستقبل کااحساس ہے تواپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔ سندھ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے پر تعلیمی لاک ڈاؤن بھی ختم ہونا چاہیے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن نے کہا کہ ملک بھر میں 15 لاکھ پرائیویٹ اور 10 لاکھ سرکاری‏ اساتذہ کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیش کی جائے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ سندھ کے 1کروڑ طلبا کا تعلیم آئینی حق ہے۔ سندھ کے 65 لاکھ آوٹ آف سکولز بچوں کو بھی تعلیم کاآئینی حق ہے۔ 25لاکھ اساتذہ کی 21 اگست تک لازمی ویکسی نیشن ناممکن ہے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ 5 کروڑطالبعلموں کیلئے ویکسی نیشن سہولیات عدم دستیابی صورت میں21 اگست تک لازمی ویکسی نیشن ڈیڈ لائن ناممکن اور تعلیم سے مذاق ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیم اورویکسی نیشن کاعمل متاثر ہوگا۔

تعلیم ادارے ملک بھر کھلے رکھ کر سکولز ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں