پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث روک دیا گیا

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بارش شروع ہونے سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1.2 اوورز میں 15رنز اسکور کئے تھے۔آندرے فلیچرنے 6 گیندوں 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ کرس گیل 1رن پر بیٹنگ کررہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے محمدحفیظ کے پہلے اوور میں 09 رنز بٹورے۔

پاکستان نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیاہے ، اور ان کی جگہ حارث روف کوٹیم شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کو4میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے،پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں