پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

کراچی: پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں بانی پاکستان کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے مزارِقائد پر چارج سنبھال لیے ۔ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کُل 44 کیڈٹس دستے میں شامل ہیں ۔ دستے میں 4 خواتین اور 40 جوان شامل ہیں۔

مہمان خصوصی ایئر مارشل قیصر خان جنجوعہ نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ مہمان خصوصی نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ایئر مارشل قیصر خان جنجوعہ نے مہمانوں کی کتابوں میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

دوسری جانب نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے آفیسرز ، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے ساتھ ساتھ شہداء کی فیملیز بھی تقریب میں شریک ہوئیں ۔ تقریب میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے ، ملکی استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس کے علاوہ نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور پھول پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں