پاک افغان کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز پر چھائے بادل چھٹ گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز اگلے ماہ سری لنکا میں شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی اب تک سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان ٹیم ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اس سیریز کے لیے پاکستان اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے گا۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی اس سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔ شاداب خان کو کپتانی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں