پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ANDROULLA KAMINARA نےبدھ کے دن راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقا ت کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے رکن ممالک سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اورمشترکہ مفادات پرمبنی مختلف شعبوں میں تعلقات کو نیک نیتی سے فروغ دیناچاہتا ہے۔
یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال اورعلاقائی استحکام کیلئے کوششوں میں پاکستان کے کردار کوسراہا اور پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے کردارادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔