پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ‘ایک ہے نگار ‘ کی پہلی جھلک منظرِ عام پر  آ گئی ہے۔

کچھ دِن سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ماہرہ خان آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں اور  ان دنوں وہ راولپنڈی کے آرمی میڈیکل کالج میں فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

تاہم گزشتہ روز  یومِ آزادی کے موقع پر  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے یوٹیوب چینل پر ماہرہ کی نئی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں ماہرہ خان کو پاک فوج کے یونیفارم میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں