آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ باہمی مفادات پر ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے۔ افغان انخلااورخطےکےامن واستحکام میں پاکستان نےبھرپورحصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔