پاکستان میں کورونا وائرس سے 05 افراد ہلاک، مزید 3,019کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کےمزید5مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28ہزار992 تک جاپہنچی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں49ہزار270کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران مزید3019افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا کےٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح6.12فیصد تک ہو گئی ہے، کوروناکے651مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں