پاکستان میں کورونا سے مزید 81 لوگ جان کی بازی ہار گئے، 4856 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4856 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 81 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی۔
ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 80 ہزار 360 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5025 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 72 ہزار 98 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84177 ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں