پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد نے بتایا کہ پاکستان میں بنے فور جی اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں بنے 5500 فور جی فونز متحدہ عمر امارات بھیجے گئے ہیں۔

عبدالرازق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں یہ پاکستان کے لیے بڑا دن ‏ہے، یہ روایتی اشیاء سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں