پاکستان میں کورونا سے مزید 69 افراد انتقال کر گئے، 3909 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 69 افراد انتقال کر گئے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 604 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 52 ہزار 441 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3443 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 33 ہزار 373 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93504 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں