پاکستان مستحکم افغانستان کے لیے کوشاں ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم افغانستان کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے گی، پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل حکومت کے لیےعالمی طاقتوں سے رابطہ ہے،پاکستان 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،ہم افغانستان کو شدت پسند تنظیموں کا مرکز نہیں بننا چاہتے۔

انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے مہاجرین کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، پاکستان مستحکم افغانستان کے لیے کوشاں ہے، پیچیدہ صورتحال کے باعث افغانستان میں مخلوط حکومت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے افغانیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے، پاکستان سالہا سال سے 35لاکھ افغان  مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ماضی میں افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا تھا ،دنیا ماضی کی غلطی کو پھر دہرا رہی ہے، ہم خطے اور بین الاقوامی طاقتوں سے ملکر کام کررہے ہیں، افغانستان میں بدامنی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لئے نقصان دہ ہے، پاکستان کوشش کررہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت کی حمایت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں