پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ چار فیصد ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے سترہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، گیارہ میں کمی اور تئیس اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا، پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق لہسن کی قیمت میں 4.2 فیصد اضافہ، ایل پی جی میں 3.67 اور پٹرول میں 1.44 فیصد کا اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے مہنگا ہو گیا، گھی کا 5 کلو برانڈ کا ڈبہ 11 روپے اور لہسن9 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 18 فیصد، کیلا 8.13 فیصد، چکن 3.86 فیصد اور انڈے 3.53 فیصد سستے ہو گئے، دال مونگ کی قیمت میں 2.1 فیصد، پیاز 1.37 فیصد اور آلو ایک فیصد سستے ہو گئے، زندہ چکن کی قیمت 153 روپے سے کم ہو کر 147 روپے فی کلو ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں