پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سالانہ 14 فیصد ترقی کی

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے قیام کے بعد گزشتہ 30 سالوں میں اوسط 14 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کی ہے۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق آج سے 30 سال قبل کے یس ای ۔100 انڈیکس میں ایک ہزار روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال 2021 کے اختتام تک 47 ہزار روپے تک بڑھی ہے یعنی 47 گنااضافہ ہوا ہے۔

ڈالر کی مد میں گزشتہ 30 سال کے دوران شرح نمو 7 فیصد رہی ہے یعنی آج سے 30 سال قبل کے ایس ای ۔100انڈیکس میں ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اختتام تک سات گنا سے زیادہ اضافہ کے نتیجہ میں 7 ہزار 273 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ کےایس ای ۔100 انڈیکس کاقیام 1991 میں عمل میں آیا تھااور اس کو قائم ہوئے 30 سال کاعرصہ بیت چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں