پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز چوتھا ٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا اور تیسرا ٹی 20 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کی جانب سے پلینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں