پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہو گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 20اگست بروز جمعہ سے سبینا پارک، کنگسٹن ،جمیکا میں شروع ہو گا۔
ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی نے گرین شرٹس کو پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم جیت کا عزم لئے بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم کو کریگ براتھویٹ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک سبائنا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم چار ٹی 20 میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں