پاکستان اور ایران کے درمیان ریل سروس معطل کر دی گئی

چاغی میں مال بردار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان ریل سروس معطل ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار گاڑی کوئٹہ سے چاول لے کر ایران کے شہر زاہدان جا رہی تھی کہ دالبندین کے قریب اسے حادثہ پیش آیا۔ریل گاڑی کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتریں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام نے مرمت اور بحالی کے کام اور ریل سروس کی بحالی کے لئے کوئٹہ سے دالبندین کے لئے ایک امدادی ٹیم روانہ کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں