ٹیلیگرام میں صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ

ٹیلیگرام مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے مگر اب وہ تیزی سے مکمل سوشل میڈیا نیٹ ورک بنتی جارہی ہے۔

اسی مقصد کے لیے اب ٹیلیگرام نے لائیو اسٹریم ویڈیو سپورٹ کو توسیع دی ہے۔

ٹیلیگرام ایپ کے ورژن 8.0 اب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے جس میں لائیو اسٹریمز کے ویورز کی تعداد کی حد کو ختم کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ تعداد ایک ہزار تک محدود تھی

ویورز کی تعداد میں اضافے کا مقصد ٹیلیگرام کو فل آن موبائل لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم بنانے کا دروازہ کھولنا ہے۔

کمپنی کا تو کہنا ہے کہ اپنا ٹی وی اسٹیشن چلانے کی پاور تو آپ کی جیب میں ہے۔

سروس کی جانب سے کلب ہاؤس جیسے وائس چینلز سپورٹ بھی راہم کی جارہی ہے اور یہ سب جون 2021 میں گروپ کالنگ فیچر کو متعارف ہونے کے بعد ہوا۔

نئے ورژن میں مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

ان فیچرز میں فارورڈنگ میسجز کے لیے مزید آپشنز اور چینیلز کے درمیان سوئچ کرنے کا ایک شارٹ کٹ قابل ذکر ہے۔

فارورڈ میسجز کے لیے کیشپن ریموو کرنے اور میڈیا فائلز فارورڈ کرنے کے دوران سینڈر نیم چھپانے کے آپشن کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

کسی ٹیکسٹ چینل پر اسکرولنگ کے دوران سوائپ اپ کرنے پر دوسرے ان ریڈ چینل پر جانا ممکن ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے کمنٹ تھریڈ میں ان ریڈ میسجز کاؤنٹر کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیلیگرام کو استعمال کرنے والے متحرک صارفین کی تعداد جنوری میں 50 کروڑ سے زیادہ ہوگئی تھی اس کے مقابلے میں فیس بک کے زیرملکیت واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں