ٹک ٹاک کا بھی ری ٹوئٹ کا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی ٹوئٹر کی طرح ’ری ٹوئٹ‘ کا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی طرح ’ری ٹوئٹ‘ کا فیچر متعارف کرنے جارہی ہے لیکن یہ ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ سے منفرد ہوگا۔

ٹک ٹاک کے اس فیچر کے تحت تمام صارفین اپنی ویڈیوز کو فالورز کے ساتھ شیئر کرسکیں گے جس سے انہیں ویڈیو کو ایک ایک کرکے بھیجنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

اس نئے فیچر کے تحت ٹاک ٹاک کے شیئر سیکشن میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جس میں صارفین کو اپنی ویڈیو کو مخصوص فالورز کے ساتھ یا پھر دیگر ایپلیشکشن پر شیئر کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کروائے جانے والا یہ بٹن ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ سے بہت مختلف ہوگا اور اس کے تحت صارفین کی پروفائل میں ویڈیوز میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ یہ صرف ان کے فالورز کی نیوز فیڈ میں دکھائی دیں گے اور جس ویڈیو میں فالورز کے لیے ہوگی صرف وہی اسے ری پوسٹ کرسکے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صارفین ان ویڈیوز کو شیئر نہیں کرسکیں گے جو ان کے انباکس یا پھر ڈسکور سیکشن میں موجود ہوں گی جب کہ آپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو آپ کے باہمی فالورز کو ہی دکھائی دے گی (وہ لوگ جو آپ کو فالو بیک بھی کرتے ہیں)۔

خیال رہے ٹک ٹاک کی جانب سے اس ری ٹوئٹ کے بٹن کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین کسی بھی طرح ایک دوسرے کی ویڈیوز کو پروموٹ نہ کرسکیں جب کہ اس نئے فیچر کو کچھ لوگوں کی پروفائل پر ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کا اضافے کا مقصد اس پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ویڈیوز لوگوں تک پہنچ سکیں اور ویڈیوز بنانے والوں کو نئے مواقع مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں