ٹک ٹاک اور وزارت صحت کا کورونا کے تحفظ سے آگاہی کے لیے شراکت کا اعلان

اسلام آباد: ٹک ٹاک نے وزارت قومی صحت، ضوابط و تعاون (MoNHSRC) کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں COVID-19سے تحفط کے بارے میں آگاہی کی مہم شروع کرنا ہے۔

۔MeriVaccineKahani کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم کے جزو کے طور پروزارت قومی صحت، ضوابط و تعاون (@nhsrcpk)نے ٹک ٹاک کے ساتھ باضابطہ طور پر شراکت قائم کی ہے جس کے تحت وزارت اِس پلیٹ فارم کو COVID-19 سے تحفظ اور ویکیسین پروگرام کے بارے میں آگاہی کے لیے استعمال کرے گی۔ٹک ٹاک بھی اپنے استعمال کرنے والوں کو صحت کے سرکاری حکام کی جانب سے فراہم کردہ درست اطلاعات اور وسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے پرُ عزم ہونے کے علاوہ اپنی کمیونٹی کی جانب سے، اِس دشوار وقت میں، ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیوز کی اعانت، حوصلہ افزائی اور اپ لفٹنگ جاری رکھے گا۔

اِس شراکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا:”ہمیں ٹک ٹاک کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے جو پاکستان میں انتہائی مؤثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ اِس پلیٹ فارم کے ذریعے، ہمارا مقصد پورے ملک میں پاکستانیوں تک رسائی حاصل کرنا اور اْنھیں COVID-19سے تحفظ کے اقدامات اور ویکسین پروگرام کے بارے میں آگای فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک پر ہونے کے باعث ہمیں اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔“

ٹک ٹاک کی ہیڈ آف پبلک پالیسی(مشرقی وسطیٰ،ترکی، افریقہ و پاکستان) فرح تْکان نے کہا:”ہمیں اس مہم کے لیے وزارت قومی صحت، ضوابط و تعاون کے ساتھ شراکت پر خوشی ہے اور ہم، اس پلیٹ فارم کے ذریعے،COVID-19سے تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم لوگوں کے تحفظ اور بہتری کے لیے پر عزم ہیں اور وزارت قومی صحت کے ساتھ یہ شراکت اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔“

وبا کے پورے عرصے میں، ٹک ٹاک نے سرکاری حکام اور صحت کے قابل اعتماد اداروں اور ماہرین کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ اپنی کمیونٹی کو قابل بھروسہ معلومات فراہم کر سکے۔ عوامی صحت اور وبا کے دوران کمیونٹیز کی سپورٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹک ٹاک کے کام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کمپنی کے سیفٹی سینٹر ((https://www.tiktok.com/safety/resources/covid-19?lang=en&appLaunch کا وزٹ کیجیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں